سہ فریقی اتحادعوامی نیشنل پارٹی ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف نے بلدیاتی انتخابات میں تین ٹاؤنز میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا

منگل 7 اپریل 2015 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سہ فریقی اتحادعوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف نے بلدیاتی انتخابات میں تین ٹاؤنز میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اور صدر سہ فریقی اتحاد مولانا خیرالبشر نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پرجے یوآئی کے رہنماوسابقہ سینیٹر حاجی غلام علی ، پیپلزپارٹی کے ملک طہماش خان ، اے این پی کے ملک نسیم اور دیگر بھی موجود تھے ۔

پریس کانفرنس کے دوران سہ فریقی اتحاد کے ساتھ تین ٹاؤنز میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیاگیاجس کے تحت تین ٹاؤنز پر 134 سیٹوں کو تینوں پارٹیوں میں تقسیم کیا ہے جس میں 48 عوامی نیشنل پارٹی ، 42 جمعیت علماء اسلام ف اور 44 پاکستان پیپلز پارٹی اپنے امیدواران کھڑے کریگی جبکہ ٹاؤن ون کیلئے ایک روز میں مشترکہ طور پر تقسیم کار کے بعد اعلان کیا جائے اس موقع پرسہ فریقی اتحاد کے صدر مولانا خیرالبشر، جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نسیم ، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک طہماش خان اور سیکرٹری اطلاعات غضنفر علی منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تینوں پارٹیاں مل کر اپنے امیدواروں کو کامیاب کرائینگی ۔سہ فریقی اتحادکے صدرمولاناخیبرالبشرنے کہاکہ پچھلے دوسالوں کے دوران صوبے میں برسراقتدارتحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔جے یوآئی کے رہنماحاجی غلام نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیارہوئی ہے ورنہ اگلے دوسالوں تک بلدیاتی انتخابات نہ ہوتے ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف صوبے کی حکومت چلانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔پیپلزپارٹی کے رہنماملک طہماش خان نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے جھوٹ کاجنازہ نکل جائے گاجبکہ اے این پی سے تعلق رکھنے والے ملک نسیم کاکہناتھاکہ نہ صرف پشاوربلکہ پورے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں ناسمجھ سیاستدانوں کوشکست دینگے۔