بھارت نے یمن سے پاکستان لائے گئے اپنے شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے بھجوانے کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی

کراچی میں موجود بھارتی شہریوں کوان کے ملک بھجوانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

منگل 7 اپریل 2015 21:34

بھارت نے یمن سے پاکستان لائے گئے اپنے شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ..

نئی دہلی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) بھارت نے یمن سے پاکستان لائے گئے اپنے شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے بھجوانے کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی کمشنر کو خصوصی طیارے کے ذریعے ان 11 بھارتی شہریوں کو اپنے ملک بھجوانے کی پیشکش کی تھی جنہیں پاکستان نیوی کے بحری جہاز کے ذریعے منگل کو یمن سے پاکستان لایا گیا ۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے مطابق بھارت نے وزیراعظم نواز شریف کی یہ پیشکش شکریے کے ساتھ قبول کر لی ہے اورکراچی میں موجود بھارتی شہریوں کوان کے ملک بھجوانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ منگل کوپاکستان نیوی کابحری جہاز182افرادکولیکریمن سے کراچی پہنچا جس میں 11بھارتی شہریوں سمیت36غیرملکی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :