میٹرپولیٹن کارپوریشن کے میئر عوام کو ڈیٹھ اور برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،فرزانہ بلوچ

منگل 7 اپریل 2015 21:34

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور میٹر وپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کی ممبر فرزانہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بد قسمتی سے جب سے میٹرو پولٹین کوئٹہ کے نظام کا چارچ میئر نے سنبھالا ہے اس د ن سے لیکر آج تک شہر میں تبدیلی تو درکنار شہر پہلے سے بھی بری حالت میں ہے حالیہ بارشوں میں شہر سیلابی منظر پیش کر رہا تھا جگہہ جگہ شہر کے اندر گندگی اورر غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شام ہوتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے اسٹریٹ نا م کی کوئی چیز نہیں ہے ستم بالا یہ گزشتہ ایک ماہ سے برتھ اور ڈیٹھ رجسٹریشن فارم تک موجود نہیں ہیں لوگ صوبہ سے لیکرشام تک میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر مراکز میں اپنے برتھ اورڈیٹھ فارم کے حصول کیلئے دربدر پھرتے رہتے ہیں کل تک جو بڑے بڑے دعوے کرتے پھر رہے تھے آج بچوں کے رجسٹریشن اور اموات سرٹیفکیٹ تک عوام کو مہیا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں بلوچستان کے عوام کے سامنے انکی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے شہریوں کو یقین دلاتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ شہر میں بسنے والے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی اور انکے جائز مسائل کے حل کیلئے انکے شانہ بشانہ جدوجہد کریگی۔