سندھ حکومت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت بلوچستان کو موصول ہوگئی

منگل 7 اپریل 2015 21:14

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) سندھ حکومت کی ہدایت پر سابقہ صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت بلوچستان کو موصول ہوگئی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کی ریڈھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث وہ سفر نہیں کرسکتے ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی ریڈ ھ کی ہڈی کے مورے میں تکلیف ہے اس لئے وہ سفر کے قابل نہیں ہے رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ ان کے تین موروں میں تکلیف ہیں جس کی وجہ سے وہ سفر کے قابل نہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کو بد ھ کے روز بلوچستان کے سابق گورنر سابق وزیر اعلیٰ نواب اکبر خان بگٹی کیس میں طلب کیا ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر سابقہ صدر کا کراچی میں ان کے رہائش گاہ پر میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔ جس میں کراچی کے ڈاکٹروں نے رپورٹ دی ہے۔ کہ سابقہ صدر پرویز مشرف کی ریڈ ھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اور وہ سفر کے قابل نہیں ہے ۔