لاہور،ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 7 اپریل 2015 21:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں چند روز قبل ڈکیتی مزاحت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 32سالہ احسان الٰہی کو چند روز قبل ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ۔ جس پر اسے ایدھی فاؤنڈیشن نے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :