گجرات،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر سکائیویز میر ج ہال کو سیل کر دیا

منگل 7 اپریل 2015 20:59

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر سکائیویز میر ج ہال کو سیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی کھاریاں نے ٹی ایم او کے ہمراہ مذکورہ میرج ہال کی اچانک چیکنگ کی اور ون ڈش کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے پر اسے فوری سیل کرکے رپورٹ ڈی سی او کو ارسال کردی ہے۔