خیبر پختونخوا اسمبلی ،وفاق کے زیرانتظام محکموں پر شدید تنقید ،واپڈا اورنادرا کی کارکردگی پر دل کی بھڑاس نکالی گئی

منگل 7 اپریل 2015 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے وفاق کے زیرانتظام محکموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے واپڈا اورنادرا کی کارکردگی پر خوب دل کی بڑاس نکال لی۔اجلاس کے دوران نادرا کے خلاف تحریک التوا پر پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ ، سپیکر نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی حکومت کا ساتھ دینے کی دعوت دے دی ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڈھ گھنٹہ تاخیر سے سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ وقفہ سوالات کے بعد تحریک التوا پیش کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سکندر شیر پاو نے کہا کہ نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں جان بوجھ کر پختون اور فاٹا کے قبائل کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پورا ایوان وفاق کے زیر انتظام محکموں کی ناقص کارکردگی کے پول کھولنے شروع کردیا ہے اورکہا کہ واپڈا نے بھی صوبے کے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی شروع کردی ہے ،نارولوڈشیڈنگ اوراووربلنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان ، سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور یہاں تک کے سپیکر نے بھی واضح کیا کہ نادرا اور پیسکو سمیت دیگر وفاقی ادارے صوبے کی عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کررہے ہیں ۔سپیکر اسد قیصر نے تمام جماعتوں کو اسکے خلاف شدید مذمت کرنے کا کہا۔ بعد ازاں بلدیاتی فنڈز میں تقسیم کے معاملے اپوزیشن کے واک آوٹ کے باعث کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کاروائی جمعہ کے روز دو پہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :