Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ٹیپ سامنے آچکی ہے ،مشاہد اللہ

منگل 7 اپریل 2015 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے غریب ہیں سات ماہ خدمت کے دوران پی ٹی وی پر قبضہ کیا،پارلیمنٹ کو گالیاں دیں اس کے بدلے میں انہیں سات ماہ کی تنخواہیں اور مراعات ملنی چاہے،پارلیمنٹ میں ان کو برداشت کرنے والے لوگ موجود ہیں دوسری صورت میں ان پر 124الف کے تحت مقدمہ درج ہو نا چاہیے تھا ۔

یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی طاقتیں اس سے قبل بھی سعودی عرب پر حملے کا کہہ چکی ہیں یمن مین جاری سوزش بھی اسی کاحصہ ہے اس سے قبل اقدامات کرتے ہوئے حرمین شریفین کی حفاظت کے تحت سعودی عرب فوج بھیجی جائے ۔متعدد این جی اووز پیسے لے کر غیر ملکی پراپگینڈہ کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہیں ۔پاکستان نیوکلےئر پاور ہونے کے ناطے مسلم ممالک کا سربراہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ٹیپ سامنے آچکی ہے ۔ لوگ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تہذیب سیکھ کرآتے ہیں جبکہ عمران خان گالیاں سیکھ کرآئے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات