پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اوربھائی چارے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، حاجی غلام محمد

منگل 7 اپریل 2015 20:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء حاجی غلام محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اوربھائی چارے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، جنگ ہو یا امن ،سیلاب ہویا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، دو طرفہ معاشی تعاون کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ موجود حالات میں ضرروت اس امر کی ہے کہ مشرق وسطی میں موجود کشیدگی کے خاتمہ کے لئے اقوام عالم سنجیدہ اقدامات کریں ، یمن اور سعودیہ کے مابین جنگ امت مسلمہ کے انتشار کا باعث ہوگی جس کے لئے یہود و نصاریٰ ایک طویل عرصہ سے باقاعدہ سازشوں کے تانے بانے بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :