چشتیاں ،مختلف حادثات میں 7افراد زخمی

منگل 7 اپریل 2015 19:57

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)مکانوں کی چھتیں گرنے ، ٹرک الٹنے اور موٹرسائیکل حادثات میں تین عورتوں اور ایک کمسن بچے سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں 17گجیانی میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے خاتون یاسمین زخمی ہوگئی جبکہ 15گجیانی میں بھی مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجہ میں ملبے تلے دبنے سے کمسن بچہ علی حمزہ زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چک 6گجیانی کے قریب سامان سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجہ میں محمدوسیم، مدثر ،عبدالحمید اور محمد لطیف زخمی ہوگئے ۔ شدید زخمی محمد مدثر کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیاگیا ۔ تیسرے واقعہ میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں محمد لطیف ، الله دتہ ، مصباح ، مقصود احمد اور مقصودہ بی بی زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں میں داخل کروادیا گیا ہے ۔