پاکستان ریلوے نے فیصل آباد میں ریزرو یشن اینڈ انفارمیشن آفس بند کر دیا

منگل 7 اپریل 2015 19:57

پاکستان ریلوے نے فیصل آباد میں ریزرو یشن اینڈ انفارمیشن آفس بند کر ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) پاکستان ریلوے نے فیصل آباد میں دوردراز سے آنے والے شہریوں کی سہولت کیلئے نڑ والا چوک کوتوالی روڈ کے نزدیک واقع پاکستان ریلوے ریزرو یشن اینڈ انفارمیشن آفس کو بغیر وجہ اور نوٹس دیئے بند کر دیا ۔جس سے بکنگ آفس کیلئے آنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے میڈیا کو اس بکنگ آفس کے بند ہونے کی شکایات پر جب لوگوں کی آرا جانی تو لوگوں کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ٹرینیں ایک تومقررہ ٹائم پر نہیں آتی، جو کہ یہ عذاب سے کم ہے جو اس بکنگ آفس کو بند کر کے مزید لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کیا جا رہا ہے ۔

مزید اس بکنگ آفس میں کام کرنے والے مطلقہ ملازم واصف علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے اس بکنگ آفس سے ریلوے کے محکمہ کو بہتر آمدنی دینے کے باوجود بھی بند کرناسمجھ سے بالا تر ہے کہ جس پریہاں کام کرنے والے ملازمین کا استحصا ل اور ٹکٹ کے لئے آنے والے لوگوں کوسہولت نہ ملنے پر پریشانی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ملازمین، دور دراز سے آنے والے اور مقامی لوگوں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ایم ڈی ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ نڑ والا چوک کوتوالی روڈ پرواقع بکنگ آفس کو بند کرنے والے افسران کی باز پرس کرتے ہوئے اس کو دوبارہ کھولنے کا حکم صادر فرمایا جائے۔ جس سے دور دراز سے ٹکٹ کیلئے آنے والے لوگوں اور مقامی شہریوں کی تکلیف کا ازالہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :