(ن) لیگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ‘ موجودہ وفاقی وزیروں کو سیاسی اور اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے
مسلم لیگ (ق)کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی کی میڈیا سے گفتگو
منگل 7 اپریل 2015 19:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق)کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر جمہوری رویہ اختیار کیا اس رویے کے بعد یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ (ن) لیگ کے وزیروں کو سیاسی اور اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے، دھرنے کے دوران وزیراعظم کی آنکھیں ہر وقت کھلی اور حلق خشک رہتا تھا اور وہ منتیں ترلے کرتے پھرتے تھے جیسے ہی سیاسی مفاہمت سامنے آئی وہ دوبارہ تکبر اور غرور پر اتر آئے۔
ن لیگ والے یاد رکھیں اسی تکبر اوررعونت کے باعث وہ پہلے بھی دربدر ہو چکے ہیں، اقتدار اور طاقت ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتے اور نہ ہی دن پھرتے ہوئے دیر لگتی ہے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ یہ ایک عجیب و غریب منظر تھا کہ اپوزیشن والے ایوان کے ماحول کو پرامن رکھنے کیلئے کوشش کررہے تھے اور حکومت جس نے یہ اجلاس بلایا تھا وہ اسے تلپٹ کرنے پر تلی ہوئی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.