حکومت پاکستان یمن و سعودی جنگ میں فریق نہیں ،ثالث کا کردار ادا کرے ،ذیشان قادری

حرمین طیبین کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں،جماعت اہلسنت بلوچستان

منگل 7 اپریل 2015 19:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) جماعت اہلسنت بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ ذیشان قادری اپنی تحریری بیان میں کہاکہ مسلم ممالک میں شورش و خانہ جنگی یہود یوں کی سازش کا نتیجہ ہے ھمیں کسی کی جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے کیونکہ ھم اپنے ملک میں پہلے ہی آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں ، ہمارے فوجی جوان قربانیاں پیش کررہے ہیں اور ہمیں داعش جیسے درندہ صفت لوگوں کا بھی خطرہ درپیش ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا ہمیں پہلے اپنے اندرونی معاملات کو بہتر بنانا چا ہئے حکومت پاکستان کو چایئے کہ یمن و سعودی جنگ میں فریق بننے کے بجائے ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے امن کی طرف جانا چائیے اور یہودیوں کی سازشوں کی ناکام بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہر سنی حرمین طیبین کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیار ہے اگر وقت آیا تو یارسول اللہ ﷺکہنے والے سب سے پہلے قربانیاں پیش کریں گے اور یہی طریقہ ہمیشہ سے اہلسنت کی پہچان رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :