ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار عبید کے ٹو اور عامر عرف سرپھٹا کے پولیس ریمانڈ میں توسیع کردی گئی

منگل 7 اپریل 2015 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار کیے گئے عبید کے ٹو اور عامر عرف سرپھٹا کے پولیس ریمانڈ میں توسیع جبکہ دیگر6 ملزمان کو چودن دن کے لیے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا.

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے مرزک نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید عرف کے ٹو کو گلبرگ تھانے نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کی استدعا پر ملزم کے ریمانڈ میں تو اپریل تک توسیع کردی گئی عدالت نے ملزم شکیل عرف بنارسی کوتھانہ فیڈرل بی ایریا مین دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام مین چودہ دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر دے دے دیا جبکہ ملزم عامر عرف سرپھٹا کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں چودہ دن کے ریمانڈ پر تیموریہ پولیس کے حوالے کردیا گیا عدالت نے نائین زیرو سے گرفتار ملزم آصف اور حسیب کو تھانہ عزیز آباد میں درج غیر قانونی اسلحہ کیس مین جیل بھیج دیا جبکہ ملزم نعمان ،ساجد،اور فیضان کو چودہ دن کے لیے عدالتی تحویل میں جیل بھجا گیا۔

متعلقہ عنوان :