لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس 42.94پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5513.26 پربندہوا

منگل 7 اپریل 2015 19:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس 42.94پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5513.26 پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر77کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل6لاکھ5ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ1لاکھ62 ہزار500حصص۔ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ1 لاکھ 5ہزار حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے94ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.34روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمیاینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 7.74 روپے کم ہو گئی۔