کراچی، سیلانی ویلفےئر کی جانب سے گزشتہ تین ماہ کے دوران 390غریب اور یتیم بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کی مدد کی گئی

منگل 7 اپریل 2015 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سیلانی ویلفےئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ترجمان محمد عامر اقبال مدنی رضا نے کہا ہے کہ سیلانی ویلفےئر کی جانب سے گزشتہ تین ماہ کے دوران 390غریب اور یتیم بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کی مدد کی گئی ، 450مسکین بچیوں کی شادی کے لئے فرنیچر فراہم کیے گئے ، اس کے علاوہ بچیوں کی شادی کے لئے 77خاندانوں کے لئے کھانا فراہم کیا گیا اور یتیم بچیوں کی شادی کے لئے 128خاندانوں کی کیش کی صورت میں مدد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 156لوگوں کو چھوٹے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کی گئی ،14808خاندانوں میں راشن کی فراہمی کی گئی۔ اس کے علاوہ 21546بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدد فراہم کی گئی ۔ اس کے علاوہ 72افراد کو قرض حسنہ فراہم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ 72غریب اور کم آمدنی والے افراد کے خستہ مکانوں کی تعمیرات کرائی گئی ۔ اس کے علاوہ 42غریب اور کم آمدنی والے افراد کے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کرکے انھیں اس کے بوجھ سے جان چھڑائی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں 319لوگوں کی مدد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :