عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی

منگل 7 اپریل 2015 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ افسران اپنی خدمات عوام کیلئے وقف کردیں اور لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن را ت مصروف عمل رہیں ان خیالا ت کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ ہیلتھ کے لانڈھی کورنگی افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمرا ہ میونسپل کمشنر مسرور میمن ، ڈائریکٹر ہیلتھ محمد رفیق شیخ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لانڈھی زون سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظام کئے جائیں اورمین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی بھی صفائی روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیا جائے اور انہوں نے ہدایت دی کہ وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں اور مزیدکہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی مانیٹر نگ کریں اور اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ بلدیہ کورنگی کی عوام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم پریشانی نہ ہو اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا انہوں نے مزیدکہا کہ بلدیہ کورنگی انتظامیہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش میں مصروف عمل ہے ۔