سندھ اسمبلی ،دو قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کر لی گئیں
منگل 7 اپریل 2015 19:20
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) سندھ اسمبلی نے منگل کو دو قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کر لیں ، جن میں مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں سے متعلق تعمیراتی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں اور ان عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے اعلان مطابق اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 2000 پولیس کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں ۔
پہلی قرار داد متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے اقلیتی رکن دیوان چند چاولہ نے پیش کی تھی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبے میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیراتی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں ۔ دیوان چند چاولہ نے کہاکہ 1947 ء سے 2015ء تک اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔ ہم اس دھرتی کے قدیم باشندے ہیں ۔(جاری ہے)
ہم لوگوں کو دینے والے تھے ۔
اب ہم لوگوں سے مانگ رہے ہیں ۔ ہم سندھ کے بیٹے ہیں لیکن ہماری یہاں عزت نہین ہے ۔ ہماری عبادت گاہوں اور مسوان کی زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں ۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرو ، وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اقلیتوں کے لیے جتنے فنڈز مختص کیے ہیں ، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ آئندہ بھی زیادہ سے زیادہ فنڈز دیے جائیں گے ۔ دوسری قرار داد پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن نندکمار نے پیش کی تھی ، جس میں کہا گیا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار پولیس کانسٹیبلز بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ہم اس اعلان کو سراہتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اعلان پر فوراً عمل درآمد کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.