چنیوٹ میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری،فصل کوشدیدنقصان کااندیشہ

منگل 7 اپریل 2015 18:58

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) ضلع چنیوٹ اور اسکے گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوروز سے ضلع چنیوٹ اور اسکے گردونواح کے درجنوں علاقوں اور تینوں تحصیلوں میں مسلسل بارش،تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کی اہم شاہرات اور علاقوں میں جگہ جگہ پانی بھی کھڑا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب چنیوٹ میں کئی ہفتوں کی وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے سے چنیوٹ میں میں کاشت ہزاروں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل بری طرح متاثرہو نے کے خدشہ کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے ۔حالیہ باشوں کے سلسلے نے کسانوں کو کئی کئی سال کے لئے قرضوں کے بوجھ تلے دبا ئے جانے کے امکان کا بھی اظہار سامنے آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :