حرمین شریفین عقیدتوں اور محبتوں کے مرکزومحورہیں ‘پروفیسر لیاقت علی صدیقی

منگل 7 اپریل 2015 18:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)اسلام دشمنوں قوتوں کی سازش کواتحادکی طاقت سے ناکام بنایا جائے،حرمین شریفین ہرمسلمان کی عقیدتوں اور محبتوں کامرکزومحورہیں ،مسئلہ یمن کی آڑمیں شیعہ وسنی فسادات کوہوادینے والے مسلم قوم اور انسانیت کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی اورمرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہباز احمدسیفی نے گزشتہ روز نعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ روضئہ رسول اور جائے ولادت حضور کی حفاظت امت کے ہرفرد کااولین فرض ہے۔حرمین شریفین کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ طاقت کے بل بوتے پر حوثی قبائل کوکچلنے سے عالمی فرقہ وارانہ سوچ پروان چڑھ سکتی ہے۔مسئلہ یمن پراقوام متحدہ ،عرب لیگ ،اوآئی سی ،مسلم ورلڈاورعالمی انسانی حقوقی کی تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ اقدام ہے۔