بنوں،بلدیات انتخابات کیلئے سہ فریقی اتحاد کی ضلعی کابینہ تشکیل دیدی گئی

منگل 7 اپریل 2015 18:44

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) بنوں بلدیات انتخابات کیلئے سہ فریقی اتحاد کی ضلعی کابینہ تشکیل دیدی گئی جے یوآئی کے قاری عبداللہ صدر جبکہ اے این پی کے شیرولی باغی جنرل سیکرٹری منتخب کرلئے گئے خیبرپختونخواہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف)،عوامی نیشنل پارٹی اورپاکستان پیپلزپارٹی کاسہ فریقی اتحاد بن چکا ہے جس کی صوبائی کابینہ تشکیل دی گئی ہے گذشتہ روز سہ فریقی اتحاد کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین ،جنرل سیکرٹری شجاع الملک ،رحیم داد خان ،شیراعظم وزیر کی نگرانی میں مشاورت کے بعد بنوں کی ضلعی سطح پرسہ فریقی اتحاد کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی امیر قاری محمدعبداللہ صدر ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شکیل احمدایڈوکیٹ نائب صدر،عوامی نیشنل پارٹی بنوں کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیرولی باغی جنرل سیکرٹری اورپیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی خان وزیر پریس سیکرٹری منتخب کرلئے گئے واضح رہے کہ سہ فریقی اتحاد کی نومنتخب کابینہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع بنوں میں سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ اور اُمیدواروں کی نامزدگی کرے گی

متعلقہ عنوان :