ٹیم سے ڈراپ ہونیوالے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو تین انگلش کاؤنٹیز نے معاہدے کی پیشکش کر دی

منگل 7 اپریل 2015 18:04

ٹیم سے ڈراپ ہونیوالے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو تین انگلش کاؤنٹیز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے والے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو تین انگلش کاؤنٹیز نے معاہدے کی پیشکش کر دی ۔،قومی ون ڈے ٹیم میں جگہ سے محروم رہنے والے احمد شہزاد سے انگلش کاونٹیز معاہدے کرنے کی خواہاں ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستا ن کرکٹ ٹیم کی نو منتخب سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں احمد شہزاد کا انتخاب نہیں کیا لیکن نوجوان کرکٹرز پرانگلش کاونٹیز مہزبان ہوگئیں اورتین کاونٹیز نے احمد شہزاد کو کھیلنے کی پیشکش کی ہے ۔ڈربی شائر، واروک شائر اور یارکشائر احمد شہزاد سے معاہدے کی خواہشمند ہیں جلد قانونی تقاضے پورے کرکے شہزاد کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔