پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے جنرل سیکرٹری اکرم بھٹی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کو عمرہ کی ادائیگی پرمبارکباد

منگل 7 اپریل 2015 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بھٹی ، چیئرمین چوہدری غلام رسول،انجم شہزاد،اعجاز احمد و دیگر عہدیداران نے سی ڈی اے مزدور یونین کے دفتر کا دورہ کیا اور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر مبارکباد دی ،اس موقع پرسی ڈی اے مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق احمد شاہد ،فضل احمد ستی ،اظہر تنولی ،ملک شفیق ،محمد اشرف مغل ،راجہ رفیق ،راجہ احتشام الحسن ،چوہدری زاہد احمدو دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ، سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مجھے خانہ کعبہ ،روضہ رسول ﷺ اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت نصیب ہوئی اورمیری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت نصیب کرے ،اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی بھی مسلمان کے لیے اس سے بڑھ کراور کیا تحفہ ہو گا کہ وہ اپنی زندگی میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کرلے ، اس موقع پر چوہدری محمد یسیٰن نے پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بھٹی ،چیئرمین چوہدری غلا م رسول و دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :