ٹانک ، گل امام پولیس کی کامیاب کارروائی، روپوش ملزم اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار

منگل 7 اپریل 2015 17:20

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) گل امام پولیس کی کامیاب کاروائی ٹانک میں روپوش ملزم اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار احمد خان نامی ملزم اشتہار ی پیزو پولیس کو مطلوب تھا ایس ایچ او تھانہ گل امام آدم خان نے بتایا کہ ایک چھاپے دوران پیزو پولیس کو مطلوب ملزم اشتہاری آحمد خان کو گرفتار کر کے کلاشنکوف اورکارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ایس ایچ او کا مذید کہنا تھا کہ ملزم پیزو پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب تھا عمائدین علاقہ نے ٹانک میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لانے پراور علاقہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر درانی ،ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی اور ڈی پی او ٹانک کفایت اللہ وزیر کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :