رسالپور،رسکئی میں ڈکیتی کی واردات،،ڈاکو گھر سے سترہ لاکھ نقدی،زیورات اور کارلوٹ کرفرارہوگئے

منگل 7 اپریل 2015 17:20

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)رسالپور کے نواحی علاقے رشکئی میں ڈاکہ،ڈاکووُں نے گھر کے تمام افراد کو اسلحہ کے نوک پر یرغمال بناکرسترہ لاکھ کی نقدی ،دوتولہ سونا اور جاتے ہوئے آلٹو موٹر کار بھی ساتھ لے گئے ۔رشکئی کے عوام نے نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے بند کردی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی رسالپور پولیس نے تمام راستوں پر جگہ جگہ کی ناکہ بندی کرلی ڈاکووُں نے آلٹو موٹر کار کوچھوڑکر فرار ہونے میں کامیاب۔

رات کو علاقے میں پولیس کی سرچ آپریشن آٹھ مشکوک افراد گرفتار۔گرفتار افراد سے تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات علی گوہر عرف لالہ گل ولد گل قدر سکنہ رشکئی محلہ خان محمد باباکورونہ نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایا کہ گزشتہ رات نوبجے ہم سب اپنے گھرمیں موجود تھے کہ تقریباََدس ڈاکو ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور ہمارے گھر کے تمام افراد کو اسلحہ کے نوک پر یرغمال بناکر گھر سے 17لاکھ روپے ،دو تولے سونا اور ایک آلٹو موٹر کار نمبرLRD/3868لے گئے رشکئی میں ڈاکے کی خبر پھیلتے ہی عوام نے نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے بند کردی۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او انسپکٹر بشیراحمد خان کو ڈاکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرلی اور سرچ آپریشن شروع کردی ڈاکووُں نے آلٹو موٹر کار چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے آٹھ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔