خیبرپختونخوا میں نجی پریکٹس کرنیوالے ڈاکٹرز،ہومیو پیتھس ،حکیموں کو کلینکس رجسٹرکروانے کی آخری مہلت

منگل 7 اپریل 2015 17:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ہیلتھ کئیر کمیشن خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں نجی پریکٹس کرنے والے تمام ڈاکٹرز،ہومیو پیتھس اور حکیموں سے کہا ہے کہ وہ اس مہینے کی 10تاریخ سے پہلے پہلے اپنے نجی کلینکس وغیرہ ہیلتھ کےئر کمیشن کے ساتھ جسٹرڈ کروا لیں ورنہ انہیں بندکر دیا جائے گا۔چیف انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر سے جاری ہونیوالے پریس ریلیز میں صوبے میں ان کوالیفائڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے کلینکس مالکان کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کلینکس وغیرہ بند کردیں ورنہ انکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اس کے علاوہ تمام نجی کلینکس مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ہیلتھ کئیر کمیشن کو اپنے کلینکس کے سرٹیفیکیٹس فراہم کریں گے کہ ان کے کلینکس میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات/خدمات ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے وضع کردہ معیار کے عین مطابق ہیں ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ جو نجی پریکٹس کرنے والے افراد ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن کے اہل نہیں ہیں وہ اپنے کلینکس فوری طور پر بندکر دیں۔بصورت دیگر ہیلتھ کیئر کمیشن کے مروجہ قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروای عمل میں لائی جائے گی۔ہیلتھ کیئر کمیشن نے تنبیہ کی ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015ء کے تحت مروجہ قوانین،اصول اور معیار کی خلاف ورزی ناقابل ضمانت جرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :