Live Updates

عمران خان عوام کوبتائیں جعلی پارلیمنٹ اچانک اصلی کیسے ہوگئی، امیر مقام

منگل 7 اپریل 2015 17:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ جعلی پارلیمنٹ اچانک اصلی کیسے ہوگئی ، خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ 9ماہ پارلیمنٹ سے دور رہ کر انہوں نے ملک اورصوبے کے عوام کی کیا خدمت کی ،عمران خان کا اصل چہرہ عوام نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے ۔

عہدوں کا شوق نہیں، عوامی خدمت حقیقی مشن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں این اے4میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موسیٰ زئی کی رہائش گاہ پر بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ناصر خان موسیٰ زئی اور حاجی صفت اللہ نے بھی خطاب کیا ، اپنے خطاب میں وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ این اے4کو میں اپنا حلقہ سمجھتا ہوں ، پہلے بھی اس علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی ان کی خدمت کر رہا ہوں ، مجھے عہدوں کا شوق نہیں ، عوام کی حقیقی خدمت ہی میرا مشن ہے ، انہوں نے کہا کہ اب مجھے دوبارہ عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے اور میری کوشش ہے کہ اپنے گزشتہ دور کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں کا جال بچھا دوں ،انہوں نے کہا کہ انہوں نے پیسکو حکام کو واضح الفاظ میں ہدایات جاری کر دی ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بجلی کے بل بروقت ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں کے قول اور فعل میں تضاد عوام نے دیکھ لیا ہے ، انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اس ملک میں حقیقی تبدیلی لائیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات