کراچی، مسلم کھتری گولڈ ن جوبلی فٹبال ،مکران اسپورٹس کی سننی خیز کا میا بی

منگل 7 اپریل 2015 16:56

کراچی، مسلم کھتری گولڈ ن جوبلی فٹبال ،مکران اسپورٹس کی سننی خیز کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) مکران سپورٹس ڈسٹرکٹ ویسٹ نے مد مقابل بغداد سپورٹس ڈسٹرکٹ لیا ری کو انتہائی سننی خیز اعصاب شکن مقابلے میں 2-1 سے شکست دے کر آل کراچی مسلم کھتری ایسو سی ایشن گولڈ ن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ 2015 میں اگلے مرحلے میں کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔ حسینی فٹبال کلب کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسو سی ایشن کی اجا زت نورانی عید گاہ گراؤنڈ الیون جی نیو کراچی میں جاری ٹورنامنت میں مکران اسپورٹس اور بغداد اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا میچ کا نٹے دار رہا اور گراؤنڈ پر موجو د شائقین کی بہت بڑی تعداد نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو عمدہ اور خوبصور ت کھیل پر دل کھول کر دادا و تحسین پیش کی۔

میچ کے پہلے دورانیہ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بر تری حاصل کر نے کے کئی عمدہ تحریکیں بنائیں مگر کا میا بی حاصل نہ ہو سکی اور وقفہ پر مقابلہ 0-0 سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

وقفہ کے دوران مہمان خصوصی ممبر مسلم کھتری ایسو سی ایشن حاجی سلیما ن دادا، سابق انٹر نیشنل فٹبالر سلیم عرب ، عاشق علی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کر ایا گیا۔ اس موقع پر ممبر مسلم کھتری ایسو سی ایشن محمد رفیق، آصف زہر ی، چیف آرگنائز محمدصا دق کھتری، سابق انٹر نیشنل فٹبالر و سکریٹری DFA سینٹرل، محمد سلیم پٹنی، ممبران ٹورنامنٹ کمیٹی محمد ذاکر کھتری، عبدالکریم، محمدصدیق ، میڈیا کوآرڈینٹر محمد نظام و دیگر بھی مو جو د تھے۔

دوسرے دورانیے کا آغا ز جا رحا نہ انداز میں ہوا اور میچ کے 41 ویں منٹ میں بغداد اسپورٹس کے شاہ نواز نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی بر تری دلا دی۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک گول کے خسارے میں جا نے کے بعد حکمت عملی کو یکسر تبدیل کیا اور دونوں جانب سے کئی خطر ناک حملے کیے اور عمیر نے کھیل کے 46 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ترین گول کر کے مقابلہ 1-1 سے بر ابر کر دیا۔

کھیل کے 55 ویں منٹ میں عارف نے حیرت انگیز طور پر بال کو جال کے حوالے کر کے مکران اسپورٹس کو 2-1 کی فیصلہ کن بر تری دلا دی جوکہ میچ کے اختتام تک بر قرار رہی۔ بغداد اسپورٹس کی ٹیم بد قسمت رہی جب کھیل کے آخری لمحا ت 58 ویں منٹ ان کے کھلاڑی زبیر نے فاؤل کے نتیجے میں ملنے والی پنالٹی کک کو با ہر پھینک دیا اور بغداد اسپورٹس نے میچ برابر کر نے کا سنہر ی موقع گنوا ں دیا۔

گراؤنڈ پر موجو د شائقین فٹبال سابق انٹرنیشنل پلیئر اور آرگنائز ر نے مذکو رہ میچ کو ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے شاندار اور خوبصورت ترین میچ قرار دیا ہے۔میچ کے ریفری ولی محمد پٹنی معاونین سلیم موسیٰ اور بابر خان تھے جبکہ میچ کمشنر استا د عبدالطیف بلوچ تھے۔ بدھ کو یونائٹیڈ سپورٹس ( ڈسٹرکٹ سینٹرل) کا سامنا غنی الیو ن ڈسٹرکٹ ویسٹ سے شام 5 بجے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :