کراچی، تعلیم و تربیت کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے ،سید لخت حسنین زیدی

منگل 7 اپریل 2015 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) اسلامیہ پبلک سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ سالانہ تقریب اسناد و انعامات برائے سال2015کے جلسے سے خطاب کے دوران سید لخت حسنین زیدی نے کہا کہ تعلیم و تربیت کا فروغ امن کے قیام اور بہتر معاشرے کی ضمانت ہے ،ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جدید تعلیم کے حصول پر توجہ دیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

(جاری ہے)

حسن عباس ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج تعلیم کے میدان میں ہم دوسروں سے بہت پیچھے ہیں لہٰذا ہمارے بچوں کو انتھک محنت کرنا ہوگی۔جلسے سے شیخ عبدالرحمن ،سید اقبال حسین ،اظہر عباس زیدی،شاہد اللہ ،محترمہ صدف ،محترمہ فوزیہ ،اویس عادل اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،جبکہ اسکول کے بچوں نے ٹیبلو اور قومی ترانے پیش کئے ،بعد ازاں اول ،دوم اور سوئم آنے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئی جبکہ اعلیٰ کارکردگی اور بہترین حاضری پر بھی انعامات دیئے گئے۔اس تقریب میں اساتذہ والدین اور قومی و ملی شخصیات کی کثیرتعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :