وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہی
منگل 7 اپریل 2015 16:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں 31 مارچ کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم پیر کو مکمل ہو گئی۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہی۔ اجلاس میں کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدرت کر تے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔
اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز، اور متعلقہ افسران اور ٹاؤن ہیلتھ افسران بھی مو جو د تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ2 لاکھ 38 ہزار 506 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔88 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔(جاری ہے)
یونین کونسل مظفرآباد، مسلم آباد اور چشتی نگر میں سو فیصد ٹارگٹ حاصل کیا گیا۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ جن یو نین کونسلوں میں بچے رہ گئے ہیں ان کے لئے اگلے ہفتہ کمیونٹی کے تعاون سے مہم جاری رہے گی۔
اجلاس میں بتا یا گیاکہ اس موقع پر آٹھ یونین کونسلوں میں ہیلتھ کیمپ بھی لگائے گئے جس میں حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے اور دیگر صحت کی سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔جن آٹھ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلا ئے گئے ان میں مظفرآباد ،مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.