کراچی، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ، علامہ ثناء اللہ حیدری

منگل 7 اپریل 2015 16:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ سے واضح حکم کے باوجود سندھ میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے سندھ حکومت کی کارکردگی بہت کمزور ہے بلدیاتی انتخاب کے انعقاد سے گھبرا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی سندھ کے کنوینر علامہ ثناء اللہ حیدری نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخاب کے نہ ہونے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے عوام اور حکمرانوں میں فاصلے بڑھ گئے ہیں ایم این اے اور ایم پی اے عوام سے ملتے ہوئے کترا رہے ہیں اس جاگیردارانہ نظام کے خلاف آواز حق بلند کر رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار جمہوریت کی شکست ہے بلدیاتی انتخابات جلد ہوں یا تاخیر سے سندھ بھر استری کے نشان سے بھرپور حصہ لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں جا نے سے پی ٹی آئی کے مئوقف کو دھچکا لگا ہے بد قسمتی سے پاکستان میں سیاست مفادات کے گرد گھوم رہی ہے نظریاتی سیاست کے لئے قربانیاں دینا ہوں گی پاکستان میں نظریاتی سیاست کا فقدان ہیں وسائل کی کمی ہے لیکن نظریاتی سیاست کی اس کمی کو پورا کریں گے وزیر دفاع کی تقریر حیران کن مگر عوامی جذبات کی ترجمان تھی پوری قوم پارلیمینٹ کی طرف دیکھ رہی ہے بہرحال حکومت کو اب سنجیدگی دکھاناہو گی سعودیہ سے پاکستان کے قومی مفادات بھی وابستہ ہیں امید ہے قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کئے جائیں گے ۔