کراچی: ایم کیو ایم کے کارکنان عبدالستار اور کبیر کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور

منگل 7 اپریل 2015 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکنان عبدالستار اور کبیر کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلیں ہیں۔ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلیں سماعت کے لیے منظور کیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کردیے ہے۔ ملزمان کو شرافی گوٹھ سے2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دونوں ملزمان کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :