کراچی، امتحانی مراکز کے قیام سے انکار پر 5اسکولوں کا بورڈ سے الحاق منسوخ

منگل 7 اپریل 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) میٹرک کے امتحانات کے لیے امتحانی مراکز کے قیام سے انکار پر میٹرک بورڈ نے 5اسکولوں کا الحاق منسوخ کردیا ہے ۔میٹرک کے امتحانات کے لیے شہر کے 5نجی اسکولوں نے امتحانی مراکز کے قیام سے انکار کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز نہ بننے والے اسکولوں میں کیماڑی ،شیرشاہ ،ٹیپو سلطان اور بلدیہ ٹاوٴن کے نجی اسکول شامل ہیں ۔میٹرک بورڈ آفس نے نئے امتحانی مراکز کا اعلان کردیا ہے ۔واضح رہے کہ منگل سے سندھ میں میٹرک کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں اور بہت سے طلباء کو ایڈمٹ کارڈ بھی جاری نہیں کیے گئے جس کے باعث طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :