سعودی کارپوریشن نے پاکستان کو رواں سیزن 60ہزارٹن کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی

پہلی شپمنٹ 15 روز میں کراچی پہنچے گی

منگل 7 اپریل 2015 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سعودی کارپوریشن نے پاکستان کو رواں سیزن میں 60 ہزار ٹن کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، پہلی شپمنٹ 15 روز میں کراچی پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی قلت کے پیش نظر خریف سیزن کے اختتام پرملک میں تین لاکھ پچاس ہزارٹن یوریا کی کمی کا سامنا ہے، حکومت یوریا کی درآمد کے علاوہ سعودی کارپوریشن سے بروقت یوریا کی خریداری کے لیے بھی بھرپور کوششیں کررہی ہے، گذشتہ سال سعودی کارپوریشن نے تین لاکھ ٹن یوریا فراہم کی تھی جبکہ رواں سیزن کے لیے 60 ہزار ٹن یوریا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،37ہزار ٹن یوریا کی پہلی شپمنٹ آئندہ دو ہفتوں جبکہ باقی رواں ماہ کے آخر تک کراچی پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید3 لاکھ 80 ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :