ملائیشیا ،پام آئل کی قیمتوں میں تیزی کا مسلسل تیسرے ہفتے بھی عمل جاری

منگل 7 اپریل 2015 16:44

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ملائیشیا میں پام آئل کی قیمتوں میں تیزی کا عمل مسلسل تیسرے ہفتے بھی جاری ہے۔ ملائیشیا برسا مرکنٹائل ایکسچینج میں خام پام آئل کی ترسیل برائے جون 1.9 فیصد کیساتھ 614 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں یو ایس سوئے آئل کے کنٹریکٹ برائے جون کی بکنگ قیمت میں 1.3 فیصد اضافے کیساتھ طے ہوئی۔