پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، سبزیوں، پھلوں کے نرخ کئی گنا بڑھا دیئے گئے

منگل 7 اپریل 2015 16:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیساتھ ہی سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کئی گنا بڑھا دیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل پٹرولیم مصنوعات میں ہونیوالے اضافے کے اثرات دکھائی دینا شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، مارکیٹ میں پیاز کی قیمت 100روپے فی 5کلو سے بڑھ کر 250روپے فی 5کلو تک پہنچ گئی ہے ،ٹماٹر ،بھنڈی ،لہسن،کریلا ،کیلا ،مالٹا ،سیب اور امرود کی قیمت میں بھی 10سے 50 روپے فی صد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

منگل کو سبزی اور فروٹ مارکیٹ میں ٹماٹر 60روپے ،کریلا 120،بھنڈی 160روپے فی کلو جبکہ کیلا 150روپے درجن ،مالٹا 140روپے فی درجن اور سیب 150روپے کلو تک پہنچ پہنچ گئے، صارفین نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نرخ کم کروائے جائیں۔