بجٹ میں سیگریٹ مہنگے ہونے کی اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سیگریٹ کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا

منگل 7 اپریل 2015 16:42

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) بجٹ میں سیگریٹ مہنگے ہونے کی اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سیگریٹ کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق جون میں پیش ہونیوا لے بجٹ سے دو ماہ قبل ذخیرہ اندوز مافیا حرکت میں آگیا ہے جنہوں نے معروف برانڈ کے سیگریٹ کا سٹاک اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ میں ایک مافیا موجود ہے جو اجناس سمیت سیگریٹ کی بلیک مارکیٹ کررہا ہے جون کے مجوزہ بجٹ میں سیگریٹ گتہ کی قیمت میں پانچ ہزار سے سات ہزار اضافے کی افواہ پھیلا کر لوگوں سے سٹاک کے نام پر پیسے اکھٹے کئے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق رائے ونڈ ،راجہ جنگ ،مانگا منڈی ،کوٹ رادھاکشن ،پتوکی میں سیگریٹ ایجنسی ہولڈر نے ”ایڈوانس بکنگ“شروع کررکھی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات سے جہاں ذخیرہ اندوز مافیا کی چاندی ہو رہی ہے وہاں لالچی افراد کا کروڑوں روپے ڈوبنے کا بھی خدشہ موجود ہے ،حکومت اس صورت حال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیگریٹ کے سٹاک ہولڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرئے۔

متعلقہ عنوان :