سری لنکن صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے

منگل 7 اپریل 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ منگل کو سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن صدر نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سری لنکن صدر کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون سمیت چھ سمجھوتوں پر دستخط اور دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :