Live Updates

ہمیں امریکی اتحاد سے باہر نکلنا ہو گا، ہمیں سعودی عرب کی حمایت کرنا چاہیے، حکومتی نقطہ نظر سامنے آنا چاہیے، عمران خان ایوان کے سب سے بڑے مجرم ہیں، سپیکر کی رولنگ بھی متنازعہ ہے، تحریک انصاف والے ایوان کا مذاق اڑانے کیلئے ایوان میں آئے ہیں

جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی اتحاد سے باہر نکلنا ہو گا، سعودی عرب کے معاملے پر ہمیں سعودی عرب کی حمایت کرنا چاہیے، حکومتی نقطہ نظر بھی سامنے آنا چاہیے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پارلیمنٹ اور ارکان کو گالیاں دیتا رہا ہے، اس کو پارلیمنٹ کی تذلیل کرنے کا حق کس نے دیا تھا، عمران خان ایوان کے سب سے بڑے مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ بھی متنازعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے ایوان کا مذاق اڑانے کیلئے ایوان میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال پر ایوان کی توجہ ہٹ گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات