گھوٹکی میں 40 سالہ عورت اور اسکی بیٹی کو زندہ جلا نے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ عبدالرشید سولنگی

منگل 7 اپریل 2015 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں عبدالرشید سولنگی نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ گھوٹکی کے علاقے میں 40 سالہ عورت مسمات الہ وڈائی اور اسکی 12سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور جلا کر ہلاک کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کافی دن گزرنے کے با وجود ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت د یتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے کسی بھی دباؤ میں نہ آیا جائے اور ملزمان کو بلا تفریق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔