مری ، کروڑوں روپے منصوبے کے تحت بچھائی گی پا نی کی پائپ لائن مقامی آبادی کے لیے بے سود ،مقامی لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور

منگل 7 اپریل 2015 16:08

مری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے مری میں کروڑوں روپے منصوبے کے تحت بچھائی گی پائپ لائن بھی مری کی مقامی آبادی کے لیے بے سود ثابت ہوکر رہ گئی جس کی وجہ سے مری شہر کے مقامی لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہو گے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مری شہر سے قلت آب کو دور کر نے اور مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے گے تھے جس کے بعد مری شہر کی مقامیآبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کے لیے پانی فراہمی کے لیے شہر بھر میں پانی کی پائپ لائن بچھانے کے کاکام کا آغاز کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود مری کی مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی کے لیے بچھائی جانے وائی پائپ لائنوں کا کام تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا ہے اور نہ ہی مری شہر سے قلت آب کا مسلہ حل ہو ا ہے اور نہ ہی مری شہر کیمقامی لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکا ہے جس کی وجہ سے آج بھی مری شہر کے شہریوں کو پینے کے لیے گندے پانی کی سپلائی جاری ہے شاہدہ یہی وجہ ہے حکومت پنجاب کی طرف سے مری کے شہروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری منصوبہ بے سود ثابت ہو کر رہ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :