تھنک ٹینکس فیصلہ سازوں کو معلومات فراہم کرکے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، تھنک ٹینکس کی فراہم کی گئی معلومات قومی سطح پر سیاسی اور پالیسی میدان میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، موجود حکومت آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے ،اظہار رائے کی آزادی ملک کی سیاسی اور معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی مسعود خان سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تھنک ٹینکس فیصلہ سازوں کو معلومات فراہم کرکے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، تھنک ٹینکس کی فراہم کی گئی معلومات قومی سطح پر سیاسی اور پالیسی میدان میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، موجود حکومت آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے ،اظہار رائے کی آزادی ملک کی سیاسی اور معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

وہ سابق سفیر اور ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز مسعود خان سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے سابق سفیر مسعود خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک اور فورمز پر خدمات انجام دینے پر مسعود خان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

تھنک ٹینکس کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ تھنک ٹینکس کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات قومی سطح پر سیاسی اور پالیسی میدان میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجود حکومت آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ اظہار رائے کی آزادی ملک کی سیاسی اور معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مسعود خان کی نگرانی میں یہ ادارہ مفید کام سرانجام دے گا۔ اس موقع پر سابق سفیر مسعود خان نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزآزادی کے ساتھ اپنی تحقیق حکومت اور دفتر خارجہ تک ارسال کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :