سراج الحق کی پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ آمد، اسمبلی اراکین اور ایوان کوانہماک سے دیکھتے رہے

منگل 7 اپریل 2015 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ تشریف لائے تو وہ اسمبلی اراکین اور ایوان کو بڑے غور سے دیکھتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو سب سے پہلے ان سے ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی ، تحریک انصاف کے غلام سرور ، شیخ رشید ، محمود خان اچکزئی اور چودھری پرویز الہی نے مصافحہ کیا جس کے بعد سراج الحق اگلی نشست پر بیٹھ کر بڑے غور سے دیکھتے رہے ۔