چین کے تعاون سے پاورمنصوبوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘ راجہ عدیل
منگل 7 اپریل 2015 14:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب کراچی میں منعقدہ تقریب میں اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے چین کے تعاون سے 10ہزار میگا واٹ بجلی کا منصوبہ جلد شروع کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے پاور منصوبوں سے ملک کے اندر توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا،اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ اور توانائی بحران نے ملکی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے صنعتی ترقی اور انڈسٹری کا پہیہ مسلسل رواں دواں رکھنے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی مسلسل فراہمی ہی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ ملکی معیشت کو مستحکم اور صنعتی ترقی کیلئے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ از حد ضروری ہے اس لیے تمام دستیاب وسائل کا استعمال اورہمسایہ ملک چین کے ساتھ بجلی کے منصوبے درست سمت قدم ہے راجہ عدیل نے کہا کہ توانائی بحران نے تمام شعبہ ہائے زندگی کی طرح تاجروں اور انڈسٹریز کو بھی متاثر کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی اقدامات اور توانائی منصوبوں سے ملک جلداندھیروں سے روشنیوں کی طرف لوٹ آئے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.