ھنگو، 5خطرناک اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

منگل 7 اپریل 2015 14:35

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ھنگو پولیس ان ایکشن 5خطرناک اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار بھاری اسلحہ برامد ،اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ھنگو امجد حسین نے برامد کیا گیا اسلحہ میڈیا کو دیکھانے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈی پی او ھنگو انور سعید کنڈی کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف ھنگو کے علاقوں چمبہ گل ،کندو کلے ،شاہو خیل میں سرچ اپریشن کے دوران ھنگو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 5خطرناک اشتہاریوں ثاقب اللہ ،محمد عباس ،رحمت اللہ ،تاج محمد ،عمر سعید سمیت 25مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ سرچ اپریشن کے دوران اشتہاری ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف ،ایک عدد بندوق ،دو عدد رپیٹر ،دو عدد تیس بور پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برامد کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ھنگو سٹی کو جرائم سے پاک کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بغیر کسی سیاسی دباؤ کے اپریشن جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :