افسران کے لئے نیشنل ٹریننگ کورس لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

منگل 7 اپریل 2015 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسران کے لئے نیشنل ٹریننگ کورس لاہور سیس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افسران نے لاہور میں ٹریننگ کورس لینے سے انکار کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے خصوصی ہدایات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی سے اسلام آباد موجود نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کو دے دی گئی ہیں اور یہ ادارہ جگہ اور سٹاف کی کمی کے باوجود پہلی دفعہ یہ سہولت دے رہا ہے رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی بناء پر ان افسران نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور ٹریننگ کو لاہور سے اسلام آباد شفٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :