ملک میں روئی کی پیداوار نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ، مارچ کے اختتام پر 1کروڑ 48 لاکھ 38 ہزار بیلز ملکی منڈیوں میں لائی گئی

منگل 7 اپریل 2015 14:33

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)ملک میں روئی کی پیداوار نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، مارچ کے اختتام پر 1کروڑ 48 لاکھ 38 ہزار بیلز ملکی منڈیوں میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق ملک میں سال دو ہزار گیارہ ، بارہ میں ایک کروڑ 48 لاکھ 13 ہزار بیلز کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ موجودہ سیزن میں اب تک لائی جانے والی بیلز گزشتہ سیزن کے مقابلے میں ساڑھے 14 لاکھ بیلز زائد رہی۔ پنجاب کی پیداوار 1 کروڑ 8 لاکھ بیلز رہی جبکہ سندھ کی پیداوار 39 لاکھ بیلز رہی۔