2020تک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات 1ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی

منگل 7 اپریل 2015 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات سال 2020 تک 1ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی ،رواں مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم 50 کروڑ ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ سال 2013-14 کے دوران شعبے کی برآمدات سے 37کروڑ ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں شعبے کی برآمدات میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے توقع ہے کہ برآمدات کا حجم 50کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 5سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا حجم 1ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :