سندھ اسمبلی میں نئے رشتے قائم

شہلا رضا نے شہریارمہر اور سلیم راجپوت کو بیٹا کہہ کر مخاطب کرتیں رہیں شہر یار مہر بھی شہلا رضا کو ”امی جی “ کہہ کر جواب دیتے رہے

منگل 7 اپریل 2015 14:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی میں نئے رشتے بن گئے ، ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے شہر یار مہر اور سلیم راجپوت کو ”بیٹا “ کہہ کر مخاطب ہوتی رہیں جبکہ شہر یار مہر بھی شہلا رضا کو ”امی جی ” کا خطاب دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں شہریار مہر اور سلیم راجپوت کسی موضوع پر بات کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے جس پر ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے دونوں حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بیٹا“ بیٹھ جاؤ جس موضوع پر آپ لوگ بات کرنا چاہتے ہو وہ معاملہ عدالت میں ہے ۔

اس پر سلیم راجپوت اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے لیکن شہر یار رضا جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے اور شہلا رضا کو جواباً کہا کہ ”امی جی“ یہ تو آپ کا اختیار ہے ۔جس پر شہلا رضا نے کہا کہ امید ہے آپ ان الفاظ کا آئندہ بھی خیال رکھیں گے جس پر اراکین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں

متعلقہ عنوان :