بنگلادیش آسان حریف نہیں،اس کو اْن کے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا، سرفراز احمد
منگل 7 اپریل 2015 14:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بنگلادیش آسان حریف نہیں،اس کو اْن کے ملک میں ہرانا مشکل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ادارے پی آئی اے کے چیئرمین جعفر ناصر اور ایم ڈی شاہنواز رحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
(جاری ہے)
اس مو قع پر سرفراز احمد کو انکی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس پر گروپ4 سے 5 میں ترقی کا لیٹراورپانچ لاکھ روپے انعام بھی دیا گیا۔
اس موقع پروکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمدنے کہا کہ ایسے اقدامات سے کھلاڑی کی کارکردگی اور محنت میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے اور لاہور میں لگنے والے کیمپ میں مزید محنت کریں گے۔ بنگلادیش کے کھلاڑی تجربہ کار ہیں اور اْن کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
-
’یہ ایک شرمناک شکست ہے‘ ، رمیز راجہ کی پاکستان ٹیم پر تنقید
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
کیریئر کے شروع میں کی گئی غلطیاں نہ دہرانے کی ضمانت نہیں دے سکتا: محمد عامر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.